پاکستان پیپلز پارٹی مردان کے ضلعی صدر اسد رحیم داد خان نے وفد کے ہمراہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم محمد اکبر گاؤں جیور تخت بائی نے عوامی نیشنل پارٹی سے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی مردان کے ضلعی صدر اسد رحیم داد خان کی وفد کے ہمراہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 18 جولائی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی مردان کے ضلعی صدر اسد رحیم داد خان نے وفد کے ہمراہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم محمد اکبر گاؤں جیور تخت بائی نے عوامی نیشنل پارٹی سے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، اور رحیم داد نے انہیں پارٹی پرچم پہنایا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی محنت، لگن ہی پارٹی کو متحرک اور مظبوط بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں ٹیکسوں کے ظالمانہ نظام کے خلاف پہلی آواز پیپلز پارٹی نے آل پارٹیز کانفرنس کی صورت میں بلند کی اور آج صوبہ کی تمام سیاسی قیادت اور وزیر اعلی نے متحد ہوکر صوبہ کی جانب سے عائد ٹیکسوں کو معاف کرنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم وفاق کے ساتھ صوبہ کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کرکے اس ظلم کا خاتمہ کرائیں گے۔







