وزیراعلیٰ بلوچستان کی آئی ایس پی آرسمرکیمپ میں طلبا و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور تشدد کو کسی صورت بھی جائز قرار نہیں دیا جاسکتا،پاکستان ایک قومی ریاست کے طور پرہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے۔

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور تشدد کو کسی صورت بھی جائز قرار نہیں دیا جاسکتا،پاکستان ایک قومی ریاست کے طور پرہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے۔ہفتہ کو آئی ایس پی آرسمرکیمپ میں 18 شہروں کے 9 ویں سے 12ویں جماعت تک کے 4 ہزارسے زائد طلبا و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پولیس پر حملے کے بعد جو فورس مدد فراہم کرنے کیلئے گئی اس پر بھی حملہ کیا گیا،اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنادیا گیا،تمام حقائق قوم کے سامنے آجائیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ دھرنے میں کچھ سیاسی لیڈروں نے ریاست کے حوالے سے گمراہ کن پراپیگنڈہ کیا،پاکستان کیخلاف جاری منظم سازش کو پاک فوج اور بلوچ عوام ناکام بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان نے فیلڈمارشل کی قیادت میں بھارت کو جارحیت کا بھرپورجواب دیا،معرکہ حق میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی تھی، بھارت کی ایما پر لڑنے والے دہشت گردوں نے معرکہ حق میں اپنے ماسٹرمائنڈ کا حشر دیکھ لیا،دہشت گردوں نے بلوچستان کے غیور عوام کوساتھ نہ دینے پربیدردی سے شہید کیا،منگی ڈیم کو اس لئے نشانہ بنایا گیا کیونکہ یہ بلوچستان میں پانی کی فراہمی کا اہم منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مستقبل انتہا ئی روشن ہےاور یہاں ہرشخص بغیرکسی خوف کے آزادی سے زندگی گزار سکے گا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہورہی ہے،پاکستان تاقیامت قائم رہنے کیلئے بنا ہے،پاکستان اوربلوچستان لازم و ملزوم ہیں،پاکستان ہمیشہ زندہ باد ہو۔

مزید خبریں