پاکستان کے سٹار فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) سیزن سکس میں کینڈی رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے سری لنکا کے عظیم سابق لیفٹ آرم فاسٹ بالر اور ٹیم کے ہیڈ کوچ چمندا واس سے رہنمائی حاصل کرنا اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی پہلی مرتبہ لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کر رہے ہیں کہا کہ وہ اس لیگ میں کھیلنے پر …
لنکا پریمیئر لیگ میں کینڈی رائلز کے ہیڈ کوچ چمندا واس سے رہنمائی حاصل کرنا اعزاز ہے، شاہین شاہ آفریدی

مزید خبریں
لاہور۔18جولائی (اے پی پی):پاکستان کے سٹار فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) سیزن سکس میں کینڈی رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے سری لنکا کے عظیم سابق لیفٹ آرم فاسٹ بالر اور ٹیم کے ہیڈ کوچ چمندا واس سے رہنمائی حاصل کرنا اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی پہلی مرتبہ لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کر رہے ہیں کہا کہ وہ اس لیگ میں کھیلنے پر بے حد پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چمندا واس نے بین الاقوامی کرکٹ میں شاندار خدمات انجام دی ہیں اور وہ وسیم اکرم کے ساتھ دنیا کے عظیم ترین لیفٹ آرم فاسٹ باولرز میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چمندا واس کی رہنمائی سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔
شاہین آفریدی نے بتایا کہ تینوں فارمیٹس میں مسلسل کرکٹ کھیلنے کے باعث بعض اوقات اپنی خامیوں کا اندازہ لگانا مشکل ہو جاتا ہے، تاہم چمندا واس کے ساتھ ان کی باؤلنگ کے مختلف پہلووں پر تفصیلی بات چیت ہوئی، خصوصا ًدوڑتے ہوئے کلائی کی پوزیشن اور گیند کو پکڑنے کے طریقہ کار پر انہیں مفید مشورے ملے۔دوسری جانب کینڈی رائلز کے ہیڈ کوچ چمندا واس نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی موجودہ دور کے بہترین فاسٹ باؤلرز میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ شاہین کو اس وقت دیکھا تھا جب وہ ملائیشیا میں سری لنکا کی انڈر 19 ٹیم کے ساتھ کام کر رہے تھے اور شاہین پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کی نمائندگی کر رہے تھے۔
ا نہوں نے کہا کہ اس وقت شاہین کے بین الاقوامی سفر کا آغاز ہوا تھا اور اس کے بعد انہوں نے عالمی کرکٹ میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں۔چمندا واس نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی نے خود ان سے ان سوئنگر، گیند کی گرفت اور باولنگ کی تکنیک سے متعلق رہنمائی حاصل کی، جس پر دونوں کے درمیان تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ شاہین نئی گیند سے وکٹیں لینے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہی چیز سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ شاہین شاہ آفریدی کینڈی رائلز کے باؤلنگ اٹیک کی قیادت کرتے ہوئے نہ صرف اپنی کارکردگی سے ٹیم کو فائدہ پہنچائیں گے بلکہ اپنے تجربے سے دیگر نوجوان باولرز کی بھی رہنمائی کریں گے۔ چمندا واس نے کہا کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ شاہین لنکا پریمیئر لیگ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔







