نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو یہاں پری کونسل آف کامن انٹرسٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم اور چیئرمین مشترکہ مفاد کونسل کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے مشترکہ مفاد کونسل (سی سی آئی) کے 53 ویں اجلاس سے قبل اسلام آباد میں نائب وزیراعظم کے دفتر میں ایک تیاری اجلاس …
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت پری کونسل آف کامن انٹرسٹس کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو یہاں پری کونسل آف کامن انٹرسٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم اور چیئرمین مشترکہ مفاد کونسل کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے مشترکہ مفاد کونسل (سی سی آئی) کے 53 ویں اجلاس سے قبل اسلام آباد میں نائب وزیراعظم کے دفتر میں ایک تیاری اجلاس منعقد کیا۔ تفصیلی غور و خوض کے بعد کمیٹی نے وزیراعظم اور چیئرمین سی سی آئی کو سفارش کی کہ کونسل کا آئندہ اجلاس اگست 2026 میں منعقد کیا جائے۔
نائب وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت کی مشترکہ ترجیح تعاون پر مبنی وفاقی نظام کو مزید مضبوط بنانا، وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کو فروغ دینا اور ایسے فیصلوں کو آگے بڑھانا ہے جو قومی مفاد کے تحفظ اور فروغ کا باعث ہوں۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، کابینہ ڈویژن، مشترکہ مفادات کونسل، منصوبہ بندی، پیٹرولیم، آبی وسائل، توانائی، صحت، سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی کے سیکریٹریز اور دیگر متعلقہ حکام و شراکت داروں نے شرکت کی۔








