بجلی چوری پکڑے جانے پر لیسکو اہلکار پرملزمان کا تشدد،تین گرفتار

چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران کالج روڈ سب ڈویژن میں ڈائریکٹ کیبل کے ذریعے بجلی چوری پکڑ ی گئی

لاہور۔18جولائی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران کالج روڈ سب ڈویژن میں ڈائریکٹ کیبل کے ذریعے بجلی چوری پکڑ ی گئی۔ترجمان کے مطابق سی ای او لیسکو نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ایس ڈی او کالج روڈ عرفان علی کی سربراہی میں ٹیم نے صارف طاہر سبحانی کو ڈائریکٹ کیبل کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا، جس پر میٹر اتار کر ڈٹیکشن بل جاری کرنے اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ میٹر انسپکٹر افضل بھٹی بجلی چوری کی رپورٹ درج کرانے کے بعد تھانے سے واپس آ رہے تھے کہ ملزمان نے ان پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ اہلِ علاقہ کی مدد سے تین ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیاگیا جبکہ مقدمہ درج کر کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔