اے آئی جی اشرف نور کی قربانی کو سلام پیش ،جنرل قمر جاوید باجوہ

اے آئی جی اشرف نور کی قربانی کو سلام پیش ،وطن کو درپیش خطرات کے خلاف ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور دھرتی ماں کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کے لئے عزم کبھی کمزور نہیں ہوگا،جنرل قمر جاوید باجوہ راولپنڈی ۔ 24 نومبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے آئی جی اشرف نور کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا …

اے آئی جی اشرف نور کی قربانی کو سلام پیش ،وطن کو درپیش خطرات کے خلاف ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور دھرتی ماں کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کے لئے عزم کبھی کمزور نہیں ہوگا،جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی ۔ 24 نومبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے آئی جی اشرف نور کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرتی ماں کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کے لئے ہمارا عزم کبھی کمزور نہیں ہوگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل ‘میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئیٹ کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور میں ایڈیشنل آئی محمد اشرف نور کی شہادت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی قربانی کو سلام پیش کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ وطن کو درپیش خطرات کے خلاف ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور دھرتی ماں کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کے لئے عزم کبھی کمزور نہیں ہوگا۔

Leave a Reply