راولپنڈی ۔ 24 نومبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے سفیر صادق بابرگورجین نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں الوداعی ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور ترکش سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسبی کے امور بشمول علاقائی سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں شخصیات نے دونوں …
جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے سفیر صادق بابرگورجین کی الوداعی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 24 نومبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے سفیر صادق بابرگورجین نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں الوداعی ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور ترکش سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسبی کے امور بشمول علاقائی سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں شخصیات نے دونوں ممالک کے درمیان غیر معمولی باہمی تعلقات کا ذکر کیا اور انھیں مزید وسعت دینے کے عزم کااعادہ کیا ۔








