وفاقی وزیر ممتاز احمد تارڑ کی پشاور دھماکے کی شدید مذمت

وفاقی وزیر ممتاز احمد تارڑ کی پشاور دھماکے کی شدید مذمت ایڈیشنل آئی جی اشرف نور اور اس کے گن مین کی شہادت پر افسوس کا اظہار اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی اشرف نور اور اس کے گن مین کی شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا …

وفاقی وزیر ممتاز احمد تارڑ کی پشاور دھماکے کی شدید مذمت
ایڈیشنل آئی جی اشرف نور اور اس کے گن مین کی شہادت پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی اشرف نور اور اس کے گن مین کی شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار وطن عزیز کی حفاظت کے لئے جام شہادت نوش کر رہے ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ نے کہاکہ ہر پاکستانی دہشت گردی کے خلاف سینہ تان کر خون کے آخری قطرے تک دہشتگردوں کے خلاف لڑتا رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کے دشمن دہشت گردی کے ذریعے بد امنی پھیلانا چاہتے ہیں مگر ان کی ہرکوشش کو ناکام بنادیاجائے گا۔

Leave a Reply