صدر مملکت ممنو ن حسین کی پشاور میں ایڈیشنل آئی جی محمد اشرف نور اور ان کے محافظ کی دھماکہ میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

صدر مملکت ممنو ن حسین کی پشاور میں ایڈیشنل آئی جی محمد اشرف نور اور ان کے محافظ کی دھماکہ میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ہمارے افسروں اور جوانوں نے وطن عزیز اور عوام کی حفاظت کےلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ان کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ممنو ن حسین اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنو ن حسین …

صدر مملکت ممنو ن حسین کی پشاور میں ایڈیشنل آئی جی محمد اشرف نور اور ان کے محافظ کی دھماکہ میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
ہمارے افسروں اور جوانوں نے وطن عزیز اور عوام کی حفاظت کےلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ان کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ممنو ن حسین

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنو ن حسین نے پشاور میں ایڈیشنل آئی جی محمد اشرف نور اور ان کے محافظ کی دھماکہ میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے افسروں اور جوانوں نے وطن عزیز اور عوام کی حفاظت کےلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ان کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے محمد اشرف نور اور محافظ کے اہلخانہ سے بھی اظہار تعزیت کیا اور ان کے بلندی درجات کی دعا کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے لیکن ضروری ہے کہ معاشرے میں چھپے ایسے افراد کو بے نقاب کیا جائے جو دہشت گردو ں کے سہولت کار ہیں تاکہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو سکے۔ صدر مملکت نے متعلقہ اداروں کو دھماکہ میں زخمی ہونے والوں افراد کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Leave a Reply