صدر مملکت ممنون حسین کی تاجروں کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تاجروں کوٹیکس ریفنڈ بہت جلد شروع کیا جائے گا تاکہ تاجر برادری کا حکومتی اداروں پر اعتماد بڑھے اور وہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کےلئے زیادہ سے زیادہ ٹیکس جمع کرائیں، سی پیک کے تحت قائم اقتصادی و صنعتی زونز میں پاکستانی صنعتکاروں کو برابر کی نمائندگی ملے گی، امن و امان …

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تاجروں کوٹیکس ریفنڈ بہت جلد شروع کیا جائے گا تاکہ تاجر برادری کا حکومتی اداروں پر اعتماد بڑھے اور وہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کےلئے زیادہ سے زیادہ ٹیکس جمع کرائیں، سی پیک کے تحت قائم اقتصادی و صنعتی زونز میں پاکستانی صنعتکاروں کو برابر کی نمائندگی ملے گی، امن و امان کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے کراچی میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کا اعتماد بڑھا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ایوان صدر میں ملک عمر دین کی سربراہی میں تاجروں کے وفد سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ کراچی کے صنعتی زون کا بنیادی ڈھانچہ بہتر بنایا جائے گا تاکہ سرمایہ کار زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ہے، کچھ عرصہ قبل کراچی کی صورتحال خراب تھی، حکومت نے بڑی محنت سے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کا اعتماد بڑھا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سندھ میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے اور کراچی گرین لائن بس سروس منصوبہ جو کراچی میں اپنی نوعیت کا واحد منصوبہ ہے جلد مکمل کر لیا جائے گا جس سے کراچی کے لاکھوں افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔

Leave a Reply