منگھوپیر پولیس کی کارروائی ، دوسالہ مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا

منگھوپیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹھٹہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مغوی آذان علی خان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

کراچی۔ 20 جولائی (اے پی پی):منگھوپیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹھٹہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مغوی آذان علی خان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

پیر کوایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق 2سالہ آذان علی خان کو دو روز قبل تھانہ منگھوپیر کے علاقے نیا ناظم آباد سے موٹرسائیکل سوار ملزم مبینہ طور پر اغوا کرکے لے گیا تھا۔جائے وقوعہ سے حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے پولیس نے بچے کی بازیابی کے لیے بھرپور کارروائیاں کیں۔بچے کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد والدین کے حوالے کر دیا جائے گا جبکہ واقعے میں ملوث ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش اور گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔