وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2027 کے حوالے سے آن لائن رجسٹریشن کے بعد دوسرا مرحلہ نزدیک ہے،عازمین حج اپنی نامکمل درخواستیں جلد از جلد مکمل کر لیں ۔
حج 2027 کے حوالے سے آن لائن رجسٹریشن کے بعد دوسرا مرحلہ نزدیک ہے،عازمین حج اپنی نامکمل درخواستیں جلد از جلد مکمل کر لیں، ترجمان وزارت مذہبی امور

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2027 کے حوالے سے آن لائن رجسٹریشن کے بعد دوسرا مرحلہ نزدیک ہے،عازمین حج اپنی نامکمل درخواستیں جلد از جلد مکمل کر لیں ۔
منگل کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حج 2027 تا 2030 تک کی رجسٹریشن کرانے والے افراد اپنی درخواستوں کا آن لائن سٹیٹس چیک کریں ، اگر ان کا سٹیٹس ابھی تک پینڈنگ میں آ رہا ہے تو وہ اپنے متعلقہ کوائف پورے کریں ۔ انہوں نے کہا کہ حج درخواست گزاروں کا آن لائن سٹیٹس ’’کمپلیٹ ‘‘ اور’’ سبمٹڈ ‘‘ ہونا لازمی ہے اس کے بغیر ان کی حج درخواست کا دوسرا مرحلہ شروع نہیں ہو سکے گا۔








