انقرہ ۔ 24 نومبر (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے آپریشنل صلاحیت اور تجربے کے لحاظ سے ترک فوج کا شمار دنیا کی طاقتور ترین فوج میں ہوتا ہے۔ ترک خبرساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے انقرہ میں قومی دفاع یونیورسٹی فوجی اکیڈمی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ کے برسوں میں فوجی اکیڈیمی میں داخلے کی درخواستوں میں …
ترک فوج کا شمار دنیا کی طاقتور ترین افواج میں ہوتا ہے، رجب طیب اردوان
انقرہ ۔ 24 نومبر (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے آپریشنل صلاحیت اور تجربے کے لحاظ سے ترک فوج کا شمار دنیا کی طاقتور ترین فوج میں ہوتا ہے۔ ترک خبرساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے انقرہ میں قومی دفاع یونیورسٹی فوجی اکیڈمی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ کے برسوں میں فوجی اکیڈیمی میں داخلے کی درخواستوں میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ترک فوج کا انقلابیوں اور دہشت گرد تنظیم فیتو کے حامیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ فوج صرف ترکی اور ترک ملت کی فوج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے پاس ضائع کرنے کے لیے بالکل وقت نہیں ہے، اس وقت ملک اور قوم کو فوج کی طاقت کی کہیں زیادہ ضرورت ہے۔









