نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منیلا میں 33 ویں آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کے وزارتی اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے نومنتخب صدر خلیل الرحمٰن سے ملاقات کی۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی منیلا میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمٰن سے ملاقات

مزید خبریں
منیلا۔22جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منیلا میں 33 ویں آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کے وزارتی اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے نومنتخب صدر خلیل الرحمٰن سے ملاقات کی۔
بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کی مثبت پیش رفت کا جائزہ لیا اور گزشتہ سال نائب وزیراعظم کے بنگلہ دیش کے دورے سے دوطرفہ تعلقات کو ملنے والی نئی رفتار کو سراہا۔ انہوں نے دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط بشمول عوامی سطح پر بڑھتے ہوئے تبادلوں اور رواں سال براہِ راست پروازوں کے آغاز کے بعد بہتر ہونے والے باہمی رابطہ کا خیرمقدم کیا اور اس مثبت پیش رفت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔







