سیالکوٹ ، تیز بارش کے دوران مکان کی چھت گر گئی ، تین افراد زخمی

سیالکوٹ میں تیز بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

سیالکوٹ۔ 22 جولائی (اے پی پی):سیالکوٹ میں تیز بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سیالکوٹ کے نواحی علاقے پکا گڑھا بونکن میں حاجی بریانی گلہ کے قریب بارش کے دوران ایک خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 30 سالہ حسن منیر، 40 سالہ زاہد اور 60 سالہ منیر حسین شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے دوران خستہ حال اور کمزور عمارات اور چھتوں سے گریز کریں، ایسی عمارات کی بروقت مرمت کروائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں تاکہ قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔