لاہور پولیس نے پیشہ ور گداگر مافیا کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 80 گداگروں کو گرفتار کر لیا۔
لاہور پولیس کریک ڈاون،80 گداگر گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔22جولائی (اے پی پی):لاہور پولیس نے پیشہ ور گداگر مافیا کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 80 گداگروں کو گرفتار کر لیا۔
سی سی پی او لاہور پولیس کے مطابق رواں سال اب تک گداگری میں ملوث 755 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں 748 مرد، 6 خواتین اور ایک سہولت کار شامل ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور میں انسدادِ گداگری کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور گداگری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو اس سماجی برائی سے پاک کرنے کے لیے گداگروں اور ان کے ٹھیکیداروں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔سی سی پی او لاہور نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اہم شاہراہوں، چوراہوں اور ٹریفک سگنلز پر پیشہ ور گداگر مافیا کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے جبکہ سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے بھی پیشہ ور گداگروں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے ۔







