گورنر خیبرپختونخوا سے پی پی پی کلچرل اینڈ سپورٹس ونگ کے صوبائی صدر کی ملاقات، کھیلوں وثقافتی سرگرمیوں کے فروغ پر تبادلہ خیال

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے کلچرل اینڈ سپورٹس ونگ کے صدر خواجہ یاور نصیر نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔

پشاور۔ 22 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے کلچرل اینڈ سپورٹس ونگ کے صدر خواجہ یاور نصیر نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔

ترجمان گورنر ہائوس پشاور کے مطابق ملاقات میں صوبے میں کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ، نوجوانوں کو مثبت مواقع فراہم کرنے اور کلچرل اینڈ سپورٹس ونگ کی آئندہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خواجہ یاور نصیر نے گورنر کی جانب سے کھیلوں اور ثقافتی شعبے کی سرپرستی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ (KCL) کا آغاز نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے اور صوبے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔گورنر خیبرپختونخوانے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے بااختیار بنانا ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں