گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بدھ کے روز سابق صوبائی وزیر عدنان جلیل سے ملاقات کی ۔
گورنر خیبرپختونخوا سے سابق صوبائی وزیر عدنان جلیل کی ملاقات، ایس ایم سی سیکٹر کی ترویج و ترقی پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
پشاور۔ 22 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بدھ کے روز سابق صوبائی وزیر عدنان جلیل سے ملاقات کی ۔
گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات میں صوبہ کی معاشی صورتحال، ایس ایم سی سیکٹر کی ترویج و ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیاگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ کی تاجر برادری وفاقی حکومت کے تعاون کی منتظر ہے ، ایس ایم ای سیکٹر کو مراعات کی فراہمی ، ظالمانہ ٹیکسوں سے نجات انتہائی ضروری ہے ۔عدنان جلیل نے صوبہ کے حقوق بالخصوص تاجر برادری کے مسائل کے حوالہ سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے کردار اور کاوشوں کو سراہا۔








