گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا خود کش حملہ آور کا حملہ ناکام بنانے والے کو بعد از شہادت تمغہ امتیاز دینے پر وزیراعظم کا شکریہ

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ترکائی کلاں امام بارگاہ حملہ میں خود کش حملہ آور کا محلہ ناکام بنانے والے کو بعد از شہادت تمغہ امتیاز دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پشاور۔ 22 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ترکائی کلاں امام بارگاہ حملہ میں خود کش حملہ آور کا محلہ ناکام بنانے والے کو بعد از شہادت تمغہ امتیاز دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ترکائی کلاں امام بارگاہ حملہ میں خود کش حملہ آور کو دبوچ کر محراب کی جانب سے بڑھنے سے روک کر شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے چکوال کے رہائشی عون عباس کو تمغہ امتیاز بعد از شہادت دینے پر وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔اپنے وڈیو پیغام میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شہید عون عباس نے جان قربان کرکے متعدد قیمتی انسانوں جانوں کو بچا کر وطن اور انسانیت پر احسان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری خصوصی درخواست پر شہید کو تمغہ امتیاز بعد از شہادت دینے پر میں وزیر اعظم پاکستان کا مشکور ہوں۔