ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے بتایا کہ بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریائوں میں پانی کے بہا ئومیں اضافہ ہو ا ہے،ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،
پنجاب کے دریائوں کے بہا ئومیں اضافہ،ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتظامات مکمل ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے

مزید خبریں
لاہور۔22جولائی (اے پی پی):ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے بتایا کہ بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریائوں میں پانی کے بہا ئومیں اضافہ ہو ا ہے،ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،بارشوں کا دوسراسپیل 24 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے جاری بیان میں کہا کہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے۔
کالاباغ کے مقام پر 3 لاکھ 17 ہزار اور چشمہ میں 2 لاکھ 295 ہزار کیوسک ہے۔دریائے چناب میں مرالہ اور قادرآباد کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے جبکہ خانکی کے مقام پر درمیانے دجے کا سیلاب ہے۔مرالہ کی مقام پر پانی کا بہائو 1 لاکھ 28 ہزار کیوسک،خانکی کے مقام پر 1 لاکھ 52ہزار اور قادر آباد کے مقام پانی کا بہائو 1 لاکھ57 ہزار کیوسک ہے۔دریائے راوی ،ستلج اور جہلم میں پانی کا بہائو نارمل ہے۔نالہ بئیں میں نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے کہا ہے کہ بالائی علاقوں میں بارشوں کے سبب دریائوں کے بہائو میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔دریائوں کے پاٹ میں موجود شہری فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں ۔حکومت پنجاب کی جانب سے ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتظامات مکمل ہیں ۔فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام تر بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی ۔ڈی جی عمر عباس میلہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسم و سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔دریائوں نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیرو تفریح سے گریز کریں ۔








