گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ہنگو میں قبائلی رہنما اور امن کمیٹی کے رکن حاجی عزت گل کی گاڑی پر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ہنگو میں قبائلی رہنما حاجی عزت گل پر دھماکہ کی شدید مذمت

مزید خبریں
پشاور۔ 22 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ہنگو میں قبائلی رہنما اور امن کمیٹی کے رکن حاجی عزت گل کی گاڑی پر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر نے دھماکے میں حاجی عزت گل کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔اپنی تعزیاتی پیغام میں انہوں کہا کہ قبائلی رہنما حاجی عزت گل کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک، بزدلانہ اور قابل مذمت فعل ہے۔مرحوم حاجی عزت گل نے ہنگو اور دیگر اضلاع میں قبائلی تنازعات کے حل اور قیام امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا تھا، علاقے میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرنے والے تمام قبائلی مشران ہمارے ہیروز ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا کی شہید حاجی عزت گل کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرو جمیل اور زخمی شخص کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔
اس موقع پر گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قبائلی رہنما پر حملہ امن، استحکام اور قبائلی روایات پر حملہ ہے، اس بزدلانہ کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہو ں نے کہا کہ حاجی عزت گل نے قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں گرانقدر خدمات انجام دیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی مشران کی بے مثال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، حکومت اور عوام مل کر دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔








