محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے،تاہم دوپہر یا شام کے اوقات میں بعض علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
لاہور۔22جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے،تاہم دوپہر یا شام کے اوقات میں بعض علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا،صوبائی دارالحکومت میں سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاون میں 43 ملی میٹر، جوہر ٹاون میں 21 ،اپر مال میں 18 ،کاہنہ میں 14، فرخ آباد میں 11، سمن آباد میں 11، گلشن راوی میں 9، شادی پورہ میں 9, لکشمی چوک، چوک ناخدا ،
پانی والا تالاب اور سگیاں میں 5، تاج پورہ ،اقبال ٹاون، ڈیفنس روڈ میں 4 ، مناواں میں 3 اور مغل پورہ میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27اور زیادہ سے زیادہ29سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 86فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 119فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 110،برکی روڈ127،عسکری ٹین73، سی ای آر پی 79،ماڈل ٹاون 134،بیدیاں روڈ90اور علامہ اقبال ٹاون میں 149 ریکارڈ کیا گیا۔








