نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منیلا میں آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ، ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ میں شرکت کے دوران ان سے ملاقات کی۔بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی …
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منیلا میں آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ، ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ میں شرکت کے دوران ان سے ملاقات کی۔بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون اور کثیرالجہتی فورمز پر باہمی اشتراک کو فروغ دینے کے امور شامل تھے۔
مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں کمی اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔ انہوں نے علاقائی عدم استحکام کے عالمی بحری تجارت، توانائی کے تحفظ اور عالمی معیشت پر پڑنے والے وسیع تر اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنمائوں نے فلسطین کی صورتحال پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا اور شہری آبادی کے خلاف تشدد اور مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی اسرائیلی آبادکاری کی سرگرمیوں کو مسترد کرنے کے اپنے مؤقف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے قاہرہ میں ہونے والے ریجنل فور کے حالیہ مشاورتی اجلاس پر بھی گفتگو کی اور امن، استحکام اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔








