نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منیلا میں منعقدہ 33ویں آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کے موقع پر آسیان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر کائو کم ہورن سے ملاقات کی۔بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور آسیان کے درمیان دیرینہ شراکت داری کی توثیق کرتے ہوئے تجارت، رابطہ سازی (کنیکٹویٹی)، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے …
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی آسیان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر کائو کم ہورن سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منیلا میں منعقدہ 33ویں آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کے موقع پر آسیان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر کائو کم ہورن سے ملاقات کی۔بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور آسیان کے درمیان دیرینہ شراکت داری کی توثیق کرتے ہوئے تجارت، رابطہ سازی (کنیکٹویٹی)، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متحرک آسیان خطے کے ساتھ پاکستان کے روابط کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔آسیان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر کائو کم ہورن نے پاکستان کے سٹریٹجک محل وقوع، وسیع اقتصادی امکانات اور پاکستان و آسیان کے درمیان مشترکہ مفادات کو سراہا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع پر زور دیتے ہوئے مشترکہ خوشحالی کے حصول کے لیے قریبی روابط کو خوش آئند قرار دیا۔
سیکریٹری جنرل نے حالیہ علاقائی پیش رفت کے تناظر میں مکالمے کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو بھی سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مسلسل سفارتی کوششیں دیرپا امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے قیام میں معاون ثابت ہوں گی۔ دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھنے اور مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔








