انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹ بال (فیفا) نےشائقین کے ووٹوں کی بنیاد پر منتخب کی گئی ‘عالمی کپ ڈریم الیون’ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے
فیفا نے شائقین کے ووٹوں سے منتخب کردہ ‘عالمی کپ ڈریم الیون’ کا اعلان کر دیا

مزید خبریں
زیورخ۔23جولائی (اے پی پی):انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹ بال (فیفا) نےشائقین کے ووٹوں کی بنیاد پر منتخب کی گئی ‘عالمی کپ ڈریم الیون’ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔شنہوا کے مطابق اس ٹیم کا انتخاب دنیا بھر کے لاکھوں شائقین کی آن لائن ووٹنگ کی بنیاد پر کیا گیا ہے جس میں حالیہ عالمی کپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اور دنیا کے صف اول کے ستارے شامل ہیں۔
منتخب کردہ ٹیم میں عالمی چیمپئن ٹیم سپین اور فرانس کا پلڑا بھاری رہا ہے جبکہ کیپ ورڈی کے گول کیپر وزینہ کی شمولیت نے شائقین کو حیران اور متاثر کیا ہے۔ دفاعی لائن میں سپین کے پیدرو پوررو اور مارک کُکوریا کے ساتھ فرانس کے ڈیوٹ اپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیسانڈرو مارٹنیز کو شامل کیا گیا ہے۔
مڈ فیلڈ میں سپین کے روڈری، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے نے جگہ بنائی ہے۔فارورڈز/اٹیکرزمیں عالمی فٹ بال کے عظیم ناموں کا راج رہا، جن میں ارجنٹائن کے لیجنڈ لیو نل میسی، فرانس کے سٹار کیلین ایمباپے اور ناروے کے گول مشین ارلنگ ہالینڈ شامل ہیں۔شائقین کی جانب سے منتخب کردہ 11رکنی کھلاڑیوں میں وزینہ (کیپ ورڈی)، پیدرو پوررو (سپین)، اپامیکانو (فرانس)، لیسانڈرو (ارجنٹائن)، مارک کُکوریا (سپین)، روڈری (سپین)، مائیکل اولیسے (فرانس)، جوڈ بیلنگھم (انگلینڈ)، لیونل میسی (ارجنٹائن)، کیلین ایمباپے (فرانس) اور ارلنگ ہالینڈ (نارووے) شامل ہیں۔








