نوشہرہ پولیس نے کارروائی کے دوران سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب 3 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔
نوشہرہ ،سنگین مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری مجرمان گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 24 جولائی (اے پی پی):نوشہرہ پولیس نے کارروائی کے دوران سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب 3 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان نوشہرہ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نظام پور اشفاق احمد اور ان کی ٹیم نے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں مجرمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان صابر حسین ،خائستہ رحمن اورصدام کو گرفتار کر لیا۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے کہا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ قانون کی بالادستی قائم رکھنا اور عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنا نوشہرہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔








