اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر تمام نیوز چینلز کی نشریات بحال کر دی گئی ہیں،چینلز کی بندش کا فیصلہ مشکل اور تکلیف دہ تھا لیکن پابندی تفصیلی غوراور بدامنی روکنے کیلئے ملکی مفاد میں لگائی گئی، حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے ، اس اقدام کا واحد مقصد ملکی سلامتی اور …
وزیراعظم کی ہدایت پر تمام نیوز چینلز کی نشریات بحال کر دی گئی ہیں، وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر تمام نیوز چینلز کی نشریات بحال کر دی گئی ہیں،چینلز کی بندش کا فیصلہ مشکل اور تکلیف دہ تھا لیکن پابندی تفصیلی غوراور بدامنی روکنے کیلئے ملکی مفاد میں لگائی گئی، حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے ، اس اقدام کا واحد مقصد ملکی سلامتی اور افراتفری سے بچاو تھا,ہم سب مل کر ملکی سلامتی کے لیے کام کر رہے ہیں،مثبت رپورٹنگ سے عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے‘قومی مفاد اورسلامتی ایک مشترکہ ذمہ داری ہے، ریاست اظہار رائے کی آزادی کی فراہمی کی ذمہ دار ہے لیکن اس آزادی کو ذمہ دارانہ انداز سے ادا کرنا ہی سب سے اعلیٰ ذمہ داری ہے۔ اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رپورٹنگ کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر اتفاق کے بعد ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہاکہ چینلز پر پابندی تفصیلی غور اور بدامنی روکنے کیلئے ملکی مفاد میں لگائی گئی،چینلز کی بندش کا فیصلہ بہت تکلیف دہ اور مشکل تھا، بعض چینلز کی جانب سے ہیجان انگیزی کی وجہ سے کیا گیا،اس اقدام کا مقصد ملک میں افراتفری اور اشتعال انگیزی کو روکنا تھا۔








