صدر مملکت آصف علی زرداری کی کوہاٹ میں سرکاری اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کا عزم غیر متزلزل ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی کوہاٹ میں سرکاری اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری کی کوہاٹ میں سرکاری اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کا عزم غیر متزلزل ہے۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
صدر مملکت نے دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر نشان عبرت بنایا جائے۔








