گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کراچی ایڈیٹرز کلب کے وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کراچی ایڈیٹرز کلب کے وفد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی جس میں آزاد اور ذمہ دار صحافت، قومی ترقی، تعلیمی فروغ، نوجوانوں کی استعداد کار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفد کی قیادت کراچی ایڈیٹرز کلب کے صدر مبشر میر نے کی۔

کراچی۔ 24 جولائی (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کراچی ایڈیٹرز کلب کے وفد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی جس میں آزاد اور ذمہ دار صحافت، قومی ترقی، تعلیمی فروغ، نوجوانوں کی استعداد کار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفد کی قیادت کراچی ایڈیٹرز کلب کے صدر مبشر میر نے کی۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ آزاد، ذمہ دار اور مثبت صحافت جمہوری معاشرے اور قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت عوام میں شعور، آگاہی اور قومی یکجہتی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئین کے تحت حاصل اختیارات کو عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی کے لیے بروئے کار لاتا رہوں گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت میرٹ کی بنیاد پر طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا رہے ہیں، جبکہ حکومت تعلیمی معیار میں مزید بہتری اور نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔

ملاقات میں کراچی ایڈیٹرز کلب کے صدر مبشر میر نے بتایا کہ کراچی ایڈیٹرز کلب 2017سے ایک موثر میڈیا تھنک ٹینک کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلب کے زیرِ اہتمام اب تک 100 سے زائد سیمینارز، مکالموں اور عوامی شعور و آگاہی کے لیے مختلف مہمات کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔

گورنر سندھ نے کراچی ایڈیٹرز کلب کی صحافتی، فکری اور عوامی آگاہی کے فروغ کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ کلب مستقبل میں بھی مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ میں اپنا م موثر کردار ادا کرتا رہے گا۔ وفد میں نذیر لغاری ، منظر نقوی ، مختار احمد بٹ ،حمیر انور ،نعیم طاہر ،ندیم اسرار عثمانی ،جاوید ملک،نعیم الدین ،تظمیم جاوید ،علی اصغر اور اقبال جمیل شامل تھے۔