سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ پنجاب کا سمبڑیال اور ڈسکہ کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ پنجاب احمر سہیل کیفی نےسمبڑیال اور ڈسکہ کا دورہ کیا اور مون سون کے دوران جاری سرگرمیوں اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا

سیالکوٹ۔ 24 جولائی (اے پی پی):سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ پنجاب احمر سہیل کیفی نےسمبڑیال اور ڈسکہ کا دورہ کیا اور مون سون کے دوران جاری سرگرمیوں اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ جاری ریلیز کے مطابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر کے ہمراہ دونوں تحصیلوں کا علیحدہ علیحدہ دورہ کیا ۔

دورے کے دوران متعلقہ افسران نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کو جاری منصوبوں، نکاسی آب کے انتظامات، صفائی کی سرگرمیوں اور ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ مون سون سیزن کے دوران عوام کو بہترین شہری سہولیات کی فراہمی، بارشی پانی کی بروقت نکاسی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔