پنجاب بھرمیں1242ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق اور1429زخمی ہوئے ۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1242ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 634افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ795معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی جس سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
پنجاب میں 1242ٹریفک حادثات ، 8افراد جاں بحق ،1429زخمی ہوئے ،ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔24جولائی (اے پی پی):پنجاب بھرمیں1242ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق اور1429زخمی ہوئے ۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1242ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 634افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ795معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی جس سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 857ڈرائیورز،62کم عمرڈرائیورز،428مسافراور152پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ترجمان کے مطابق 270ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت318متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد83حادثات میں 78متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورملتان77حادثات میں 92متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔








