دھرنا ختم کرانے کے لئے حکومت نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کیا، زاہد حامد اور انوشہ رحمان نے استعفٰی نہیں دیا،استعفی سے جڑی تمام خبریں بے بنیاد ہیں،وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دھرنا ختم کرانے کے لئے حکومت نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کیا،وفاقی وزراءزاہد حامد اور انوشہ رحمان نے استعفٰی نہیں دیا۔استعفی سے جڑی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔اتوار کو اپنے بیان میں وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالت نے حکم دیاکہ دھرنا ختم کرانے کیلئے غیر مسلح آپریشن کیا …

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دھرنا ختم کرانے کے لئے حکومت نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کیا،وفاقی وزراءزاہد حامد اور انوشہ رحمان نے استعفٰی نہیں دیا۔استعفی سے جڑی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔اتوار کو اپنے بیان میں وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالت نے حکم دیاکہ دھرنا ختم کرانے کیلئے غیر مسلح آپریشن کیا جائے ۔ حکومت اپنے نقطہ نظر سے عدالت کو کل آگاہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس مسئلے کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے،معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے،اس کے ساتھ دیگر ناموں کو منسلک کرنا غیرذمہ درانہ ہے ،سب کو اجتناب کرنا چاہئے۔

Leave a Reply