لاہور ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کاسانجھا ملک ہے ، ملک کی خاطر ہمیں یکجان دوقالب ہو کر کام کرنا ہے۔یہ وقت اتفاق و اتحاد کا ہے اور موجودہ حالات میں قومی یکجہتی اوربھائی چارے کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ اتحاد و اتفا ق میں …
موجودہ حالات میں قومی یکجہتی اوربھائی چارے کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ، شہباز شریف

مزید خبریں
لاہور ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کاسانجھا ملک ہے ، ملک کی خاطر ہمیں یکجان دوقالب ہو کر کام کرنا ہے۔یہ وقت اتفاق و اتحاد کا ہے اور موجودہ حالات میں قومی یکجہتی اوربھائی چارے کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ اتحاد و اتفا ق میں جو برکت ہے اسی کے باعث قوم ترقی اور خوشحالی کا سفر طے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ایک ہونے کا ہے،ہم سب نے مل کرپاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔باہمی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اتحاد اور اتفاق کا پیغام دینا ہے اور ملک اور قوم کے تابناک مستقبل کیلئے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سب کو مل کر چلنا ہے قومی مفادات کو مقدم رکھناہے۔








