روس کا فوجی تربیتی طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، پائلٹ محفوظ رہا

روس کا ایک فوجی تربیتی طیارہ ٹیک آف کے دوران ماسکو کے علاقے میں حادثے کا شکار ہو گیا، تاہم پائلٹ بروقت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا اور محفوظ رہا۔شنہوا کے مطابق روسی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ حادثے کے وقت طیارے میں کوئی اسلحہ یا دیگر سامان موجود نہیں تھا۔

ماسکو ۔25جولائی (اے پی پی):روس کا ایک فوجی تربیتی طیارہ ٹیک آف کے دوران ماسکو کے علاقے میں حادثے کا شکار ہو گیا، تاہم پائلٹ بروقت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا اور محفوظ رہا۔شنہوا کے مطابق روسی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ حادثے کے وقت طیارے میں کوئی اسلحہ یا دیگر سامان موجود نہیں تھا۔ طیارہ غیر آباد علاقے میں گرنے کے باعث زمین پر کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔وزارتِ دفاع نے بتایا کہ پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا اور اس کی جان کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارہ حادثے کی ممکنہ وجہ تکنیکی خرابی قرار دی جا رہی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔