اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے آسٹریا سے تعلق رکھنے والےوولکر ترک کو مزید چار سال کے لیے اقوام متحدہ کا ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق دوبارہ مقرر کرنے کی قرارداد منظور کر لی
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے وولکر ترک کو انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے طور پر دوبارہ مقرر کر دیا

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔25جولائی (اے پی پی):اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے آسٹریا سے تعلق رکھنے والےوولکر ترک کو مزید چار سال کے لیے اقوام متحدہ کا ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق دوبارہ مقرر کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔شنہوا کے مطابق وولکر ترک کی نئی مدتِ ملازمت 12 اکتوبر 2026سے شروع ہو کر11 اکتوبر 2030 تک جاری رہے گی۔قرارداد کے حق میں 144 ممالک نے ووٹ دیا، جبکہ10 ممالک نے مخالفت کی اور13ممالک نے رائے شماری میں حصہ لینے سے گریز کیا۔اجلاس کے آغاز میں امریکہ کی جانب سے رائے شماری ایک ہفتے کے لیے مؤخر کرنے کی پیش کی گئی تجویز کو جنرل اسمبلی نے مسترد کر دیا۔اس کے علاوہ روس کی جانب سے پیش کی گئی ایک الگ قرارداد، جس میں وولکر ترک کی مدتِ تقرری صرف12 اکتوبر سے 31 دسمبر 2026 تک محدود رکھنے کی تجویز دی گئی تھی، بھی منظور نہ ہو سکی۔واضح رہے کہ جنرل اسمبلی نےستمبر 2022میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی سفارش پر وولکر ترک کو پہلی مرتبہ 12 اکتوبر 2022 سے 11 اکتوبر 2026تک چار سالہ مدت کے لیے انسانی حقوق کا ہائی کمشنر مقرر کیا تھا۔








