وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت فیض آباد انٹر چینج پر جاری دھرنے کے شرکاءکی جانب سے اٹھائے جانے والے مسئلے کا فوری حل چاہتی ہے ۔ راجہ ظفرالحق کی قیادت میں بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ختم نبوت کے معاملے میں ترمیم کے جو بھی ذمہ داران ہوئے انہیں سزا دی جائے گی۔ ان …

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت فیض آباد انٹر چینج پر جاری دھرنے کے شرکاءکی جانب سے اٹھائے جانے والے مسئلے کا فوری حل چاہتی ہے ۔ راجہ ظفرالحق کی قیادت میں بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ختم نبوت کے معاملے میں ترمیم کے جو بھی ذمہ داران ہوئے انہیں سزا دی جائے گی۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن کے حق میں نہیں تھا اور میری تو پہلے دن ہی سے یہی حکمت عملی تھی کہ بات چیت کے ذریعے دھرنا ختم کرایا جائے، اس مقصد کے لیے ہم نے علماءو مشائخ سے رابطہ بھی کر رکھا تھا اور یہی موقف میں نے عدالت میں پیشی کے وقت بھی اپنایا تھا، اس لیے ہمیں موقع دیا جائے تاکہ ہم اس معاملے کو پرامن طریقے سے بات چیت کے ذریعے افہام و تفہیم سے حل کر سکیں، لیکن اس دوران ایک پیشی میں مجھے طلب نہیں کیا گیا، عدالت نے حکم دیا کہ یہ وزیر داخلہ کا اختیار نہیں کہ وہ عدالت کے احکامات میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ پیدا کریں ،اس لیے مقامی انتظامیہ عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، جس پر انتظامیہ نے فیض آباد انٹر چینج خالی کرانے کے لیے ہفتے کے روز دھرنے والوں پر کارروائی۔

Leave a Reply