وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہےجس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے
اسلام آباد انتظامیہ بارش کے باعث الرٹ، نشیبی علاقوں اور نالوں کی نگرانی تیز

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہےجس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ہفتےکو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نےتمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمی صورتحال کے باعث سینیٹیشن سٹاف مسلسل ڈیوٹی پر موجود رہیں تاکہ نکاسی آب میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔انہوں نےاسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں اور نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) کے ساتھ مکمل رابطہ رکھتے ہوئے شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔








