جنوبی بحیرۂ چین میں نانشا جزائر کے قریب یونگ شو ریف کے نزدیک ویتنامی جہازڈوب گیا، جس کے بعد اتوار کی صبح تک 37 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز کو حادثہ، 37 افراد کو بچا لیا گیا

مزید خبریں
بیجنگ۔26جولائی (اے پی پی):جنوبی بحیرۂ چین میں نانشا جزائر کے قریب یونگ شو ریف کے نزدیک ویتنامی جہازڈوب گیا، جس کے بعد اتوار کی صبح تک 37 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔شنہوا کے مطابق چین کے شہر سانشا کے حکام نے بتایا ہےکہ بچائے گئے تمام افراد ڈوبنے والے ویتنامی جہازکھوئی نگوین 18 کےہیں، جہاز میں مجموعی طور پر 62 افراد سوار تھے۔حکام نے بتایا کہ ہفتے کی شام 6 بج کر 23 منٹ پر چینی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے نانہائی ریسکیو بیورو کے امدادی جہاز نانہائی جیو 115 نے سمندر میں راکٹ پیراشوٹ کے ذریعے بھیجا گیا ہنگامی سگنل دیکھا، جس کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔حادثے کے مقام پر چین کے چھ جہاز، ایک امدادی ہیلی کاپٹر اور ویتنام کا ایک جہاز تلاش اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔سانشا میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو حکام کے مطابق کھوئی نگوین 18 ویتنام میں رجسٹرڈ جہاز ہے، جس کی لمبائی 69.9 میٹر، چوڑائی 10.8 میٹر اور مجموعی ٹن وزن 999 ہے۔ حکام نے بتایا کہ لاپتہ افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔








