چین کی ڈیجیٹل صنعت کی آمدنی 2025 کے دوران 39.6 ٹریلین یوان رہی۔ سی جی ٹی این نے سٹیٹ انٹرنیٹ انفارمیشن آفس کی جانب سے جاری کردہ ’’نیشنل انفارمیٹائزیشن ڈویلپمنٹ رپورٹ (2025)‘‘ کے حوالے سے بتایا کہ 2025 میں چین کی ڈیجیٹل معیشت کے بنیادی شعبوں کی اضافی قدر جی ڈی پی کے 10.5 فیصد سے زائد تک پہنچ گئی۔
چین کی ڈیجیٹل صنعت کی آمدنی 2025 کے دوران 39.6 ٹریلین یوان رہی

مزید خبریں
بیجنگ۔26جولائی (اے پی پی):چین کی ڈیجیٹل صنعت کی آمدنی 2025 کے دوران 39.6 ٹریلین یوان رہی۔ سی جی ٹی این نے سٹیٹ انٹرنیٹ انفارمیشن آفس کی جانب سے جاری کردہ ’’نیشنل انفارمیٹائزیشن ڈویلپمنٹ رپورٹ (2025)‘‘ کے حوالے سے بتایا کہ 2025 میں چین کی ڈیجیٹل معیشت کے بنیادی شعبوں کی اضافی قدر جی ڈی پی کے 10.5 فیصد سے زائد تک پہنچ گئی۔ اس دوران چین کی ڈیجیٹل صنعت کی مجموعی آمدنی 39.6 ٹریلین یوان رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.8 فیصد زیادہ ہے۔ چین میں شہریوں کی ڈیجیٹل کھپت کا حجم 25.3 ٹریلین یوان تک پہنچ گیا، جس میں سالانہ بنیاد پر 8.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کے نیٹ ورک بنیادی ڈھانچے میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔ 2025 کے اختتام تک چین میں فائیو جی بیس سٹیشنز کی مجموعی تعداد 48 لاکھ 38 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ ملک کے دو تہائی شہروں نے گیگا بٹ سٹی کے معیار کو حاصل کر لیا ہے ۔








