ایبٹ آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ریکارڈ یافتہ منشیات فروش اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جسے گرفتار کر کے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا
ایبٹ آباد، پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 26 جولائی (اے پی پی):ایبٹ آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ریکارڈ یافتہ منشیات فروش اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جسے گرفتار کر کے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او سٹی سیف الرحمٰن خان جدون نے پولیس نفری کے ہمراہ ٹھنڈا میرا کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش زوار خان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزم اور اس کے ساتھی کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 870 گرام چرس اور ایک عدد پستول برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے گرفتار ملزم اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔








