ناران سے واپسی پر ڈمگلہ کے مقام پر پنجاب یونیورسٹی کی بس گہری کھائی گرنےسے 21 افراد زخمی

ناران سے واپسی پر ڈمگلہ کے مقام پر پنجاب یونیورسٹی کی بس گہری کھائی میں گرنے سے بس میں سوار 21 افراد زخمی ہو گئے

مانسہرہ۔ 26 جولائی (اے پی پی):ناران سے واپسی پر ڈمگلہ کے مقام پر پنجاب یونیورسٹی کی بس گہری کھائی میں گرنے سے بس میں سوار 21 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو1122کے مطابق حادثہ کی اطلاع پرریسکیو کی میڈیکل ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بالاکوٹ منتقل کیا، جہاں سے مزید بہتر علاج کے لیے ریسکیو ایمبولینسز کے ذریعےزخمیوں کو کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا۔زخمی ہونے والے پنجاب یونیورسٹی کےملازمین میں ندیم سلیمان، سید وقار علی، جنید، محمد عرفان، فرقان، یونس، شکیل احمد، محمد ارشد، محمد ریاض، شوکت، عدنان، حافظ رشید، عبدالجبار، نذیر رشید، تنویر حسین، محمد انور، محمد صدیق، نعمان علی، محمد اسحاق، ندیم اور فیاض شامل ہیں۔