صدر مملکت آصف علی زرداری نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو مالدیپ کی حکومت اور عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے
صدر مملکت آصف علی زرداری کی مالدیپ کے ہم منصب ، حکومت اور عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو مالدیپ کی حکومت اور عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے رواں سال یومِ آزادی کو پاکستان اور مالدیپ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 61 ویں سالگرہ کے طور پر بھی مزید خاص قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہم سنگِ میل دونوں ممالک کے درمیان چھ دہائیوں سے زائد قائم دوستانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور قریبی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دوستی کے رشتے مضبوط ہونے سے باہمی تعاون کو فروغ ملے گا جو دونوں ممالک کے عوام کے لئے امن، ترقی اور خوشحالی کا باعث ہو گا۔








