موٹروے پولیس نے ایم۔5 پر کارروائی کرتے ہوئے 30 لاکھ روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ ڈائی ہاٹسو میرا گاڑی تحویل میں لے لی
موٹروے پولیس کی ایم ۔5 پر کارروائی، نان کسٹم پیڈ گاڑی تحویل میں لے لی

مزید خبریں
لاہور۔26جولائی (اے پی پی):موٹروے پولیس نے ایم۔5 پر کارروائی کرتے ہوئے 30 لاکھ روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ ڈائی ہاٹسو میرا گاڑی تحویل میں لے لی۔ ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن، سید عمران احمد کے مطابق ہیڈ ملکانی کے مقام پر آئی ٹی ایس نظام نے سیٹ بیلٹ خلاف ورزی پر ایک مشکوک گاڑی کی نشاندہی کی، جس پر موٹروے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو روکا۔ دورانِ چیکنگ کوئٹہ کے رہائشی شایان احمد ترین گاڑی کی ملکیت یا قانونی دستاویزات پیش نہ کر سکے جبکہ تلاشی کے دوران گاڑی پر لگی نمبر پلیٹ بھی جعلی پائی گئی۔ ترجمان کے مطابق فوری طور پر کسٹمز حکام کو موقع پر طلب کیا گیا، جنہوں نے تصدیق کے بعد گاڑی کو نان کسٹم پیڈ قرار دے دیا۔ بعد ازاں موٹروے پولیس نے ڈرائیور سمیت گاڑی مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دی۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر جدید آئی ٹی ایس نظام کی مدد سے قانون شکن عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔








