ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کا مختلف گرجا گھروں کا دورہ

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا

اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے دورے کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو الرٹ رہتے ہوئے ذمہ داری سے فرائض انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں تمام گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے الرٹ ہے۔