دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 87 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 9 ہزار 100 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 57 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 57 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 …

اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 87 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 9 ہزار 100 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 57 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 57 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 71 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 71 ہزار 300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 48 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 39 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 30 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 38 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 30 ہزار کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 52 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 56 ہزار 200 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 13 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 94 ہزار کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 17 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 82 ہزار 200 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 26 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 71 ہزار 700 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 44 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 200 کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 84 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 76 ہزار 700 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 8 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 94 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1528.11 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.354 ملین ایکڑفٹ۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1188.35 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.542 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.70 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.132 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔