"پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا، جبکہ بعض آسامیوں پر موزوں امیدوار نہ ملنے کے باعث تقرری نہ ہو سکی۔”
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے دو مختلف محکموں کی آسامیوں کے نتائج کا اعلان کر دیا

مزید خبریں
لاہور۔26جولائی (اے پی پی):پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے دو مختلف محکموں کی آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) ضلع تلہ گنگ میں سارجنٹ ڈرائیور کی 4 آسامیوں کے لیے 1 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار جبکہ 3 آسامیاں موزوں امیدوار نہ ملنے کی وجہ سے خالی رہ گئیں ۔
اسی طرح ضلع شیخوپورہ میں سارجنٹ ڈرائیور کی 14 آسامیوں کے لیے 4 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے۔ ضلع ساہیوال میں سارجنٹ ڈرائیور کی 07 اسامیوں کے لیے 3 امیدوار اور ضلع پاکپتن میں سارجنٹ ڈرائیور کی 06 آسامیوں کے لیے 4 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں۔ترجمان کے مطابق ضلع ملتان میں سارجنٹ ڈرائیور کی 14 اسامیوں کے لیے 3 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ 11 آسامیاں موزوں امیدوار نہ ملنے کی وجہ سے خالی رہ گئیں۔ضلع وہاڑی میں سارجنٹ ڈرائیور کی 10 آسامیوں کے لیے 10 امیدوار اورضلع راولپنڈی میں سارجنٹ کی 24 آسامیوں کے لیے 8 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار جبکہ 16 آسامیاں موزوں امیدوار نہ ملنے کی وجہ سے خالی رہ گئیں ۔اسی طرح ضلع بھکر میں سارجنٹ کی 12 آسامیوں کے لیے 12 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں۔پنجاب پبلک سروس کمیشن نے دو آسامیوں کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے۔ ضلع شیخو پورہ اور قصور میں بورڈ آف ریونیو کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں کوآرڈینیٹر کی 2 آسامیوں کے لیے 2 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) ضلع قصور میں سارجنٹ ڈرائیور کی 12 آسامیوں کے لیے 12 امیدوار اورضلع رحیم یار خان میں سارجنٹ ڈرائیور کی 13 آسامیوں کے لیے 12 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں۔مزید برآں سارجنٹ ڈرائیور راجن پور، مری، منڈی بہائوالدین اور ساہیوال کی آسامیوں کے بھی حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد ودیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں،کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔








