فیصل آباد انڈر-19 فٹ بال ٹورنامنٹ کے میچز بارش کی نظر ہوگئے

فیصل آباد جھنگ روڈ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری انڈر-19 فٹ بال ٹورنامنٹ کے میچز بارش کی نظر ہوگئے

اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):فیصل آباد جھنگ روڈ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری انڈر-19 فٹ بال ٹورنامنٹ کے میچز بارش کی نظر ہوگئے۔ ٹھیکری والا سنٹر کے چیف آرگنائزر و پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق رکن رانا محمد اشرف خان نے بتایا کہ انڈر-19 فٹ بال ٹورنامنٹ کے چار میچز چار مختلف گراؤنڈ میں کھیلے جانے تھے لیکن وہ گزشتہ روز بارش کی نظر ہوگئے۔ ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گے۔