حکومت اور دھرنا دینے والے مظاہرین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفیٰ کے بعد حکومت اور اسلام آباد میں دھرنا دینے والے مظاہرین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ فیض آباد انٹر چینج پر تین ہفتوں سے زیادہ دھرنا دینے والے مظاہرین کا اہم مطالبہ وزیر قانون کا استعفیٰ تھا۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب حکومت اور مظاہرین کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے …

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفیٰ کے بعد حکومت اور اسلام آباد میں دھرنا دینے والے مظاہرین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ فیض آباد انٹر چینج پر تین ہفتوں سے زیادہ دھرنا دینے والے مظاہرین کا اہم مطالبہ وزیر قانون کا استعفیٰ تھا۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب حکومت اور مظاہرین کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت وزیر قانون نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ معاہدہ گذشتہ 2 روز سے فیض آباد اور ملک کے دیگر حصوں میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد طے پایا ہے جن میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

Leave a Reply