ملک بھر میں مینگروو زکے تحفظ کا عالمی دن منا یا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد مینگروو زکے قیمتی جنگلات کی اہمیت اور ان کے تحفظ کے حوالہ سے شعور اُجاگر کرنا ہے
ملک بھر میں مینگرووز کے تحفظ کا عالمی دن منا یا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں مینگروو زکے تحفظ کا عالمی دن منا یا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد مینگروو زکے قیمتی جنگلات کی اہمیت اور ان کے تحفظ کے حوالہ سے شعور اُجاگر کرنا ہے۔اس موقع پر پوری دنیا ساحلی ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ واضح رہے کہ مینگروو زکے جنگلات قدرتی آفات کے دوران شہر کا دفاع کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔پاکستان کے مینگروو زکے جنگلات کا رقبہ 2016 میں ایک لاکھ 33 ہزار 816 مربع کلومیٹر تھا جو 2020 میں ایک لاکھ 57 ہزار 357 مربع کلو میٹر تک بڑھ گیا۔ ماحولیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تباہی سے بچنے کے لیے جنگلات کو تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔ مینگروو زکے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری، غیر سرکاری، نجی اور ماحولیاتی اداروں اور تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور مینگرووز کے جنگلات کی اہمیت بارے عوامی شعور اجاگر کیا گیا۔








