- Advertisement -
اقوام متحدہ۔ 7 جون(اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام کے سرحدی قصبے منبج کی لڑائی سے اب تک 20 ہزار شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی امداد کے ادارے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر لڑائی شدت اختیار کرتی ہے تو دو لاکھ سے زیادہ افراد کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق لڑائی کے طول پکڑنے کے بعد سامنے آنے والے متاثرین کو پناہ کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی، خوراک اورادویات کی اشد ضرورت ہو گی۔ مَنبِج کے مکین شمال کی جانب نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے جنگجووں نے منبج کو تین اطراف سے گھیر رکھا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=7898
- Advertisement -